Allama Muztar Abbasi 1931-2004

پروفیسر علامہ مضطر عباسی یکم اپریل 1931ء کو مری میں پیدا ہوئے اور 26 فروری 2004ء کو اسلام آباد میں وفات پائی۔
وہ پہلے پاکستانی اسپرانتودان، پاکستان میں اسپرانتو تحریک کے بانی اور پہلے جنوبی ایشیائی تھے، جو یونیورسل اسپرانتو ایسوسی ایشن، نیدرلینڈ کے معزز رکن بنے۔ انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں۔ وہ عربی متن سے قرآن پاک کے اسپرانٹو ترجمہ کی وجہ سے مشہور ہیں۔